۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عالمی نجات دہندہ کے ظہور کا عقیدہ تمام ادیان و مذاہب کا مشترکہ عقیدہ ہے

 حوزہ / ایک غیر معمولی عالمی نجات دہندہ کے ظہور کا عقیدہ تمام ادیان و مذاہب کا مشترکہ عقیدہ ہے جس کا سرچشمہ وحی (قرآن) ہے اور تمام انبیاء علیہم السلام نے اس کی بشارت دی ہے ساری قومیں اس کی انتظار میں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، البصیرہ خیبرپختونخواہ پاکستان کے تعاون سے مدرسہ دار القرآن امام خمینی رضوان اللہ علیہ رئیسان ضلع ہنگو کے یوم تاسیس کے موقع پر "قرآن اور مہدویت" کے عنوان پر ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سمینار میں مدرسہ دار القرآن امام خمینی (رہ) کے طلباء، علاقہ بھر کے مومنین و تنظیمی جوانان، اسٹوڈنٹس اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علامہ خورشید انور جوادی پرنسپل جامعہ عسکریہ ہنگو، علامہ محمد بشیر جمارانی ،علامہ سید مرتضیٰ عابدی پرنسپل مدرسہ اہلبیت انوار المدارس کلایہ اورکزئ، علامہ منتظر مھدی پرنسپل مدرسہ دار القرآن امام خمینی رئیسان ہنگو، علامہ صداقت حسین مسئول تحریک بیداری پاراچنار، علامہ مہدی غلام مدرس مدرسہ امام خمینی رئیسان ہنگو، علامہ ساجد علی مطہری مدرس جامعہ عسکریہ ہنگو، علامہ سید ذکی الحسن الحسینی مدرس جامعہ شہید عارف حسینی پشاور، علامہ محمد اشرف قرآتی معروف عالم دین، علامہ محمد حسین بہشتی، علامہ عدنان علی بسیجی نے خصوصی شرکت و قرآن اور مہدویت کے عنوان پر خطابات کئے۔

علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں "مہدویت از نظر قرآن" کو مدلل و جامع انداز میں بیان کیا۔

آخر میں مدرسہ دار القرآن امام خمینی رضوان اللہ علیہ رئیسان ضلع ہنگو کے حال ہی میں حفظ کل قرآن کا شرف حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مدرسہ دار القرآن امام خمینی رضوان اللہ علیہ میں تدریسی سال کا باقاعدہ افتتاح علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب اور علامہ خورشید انور جوادی صاحب نے کیا۔

عالمی نجات دہندہ کے ظہور کا عقیدہ تمام ادیان و مذاہب کا مشترکہ عقیدہ ہے، علامہ محمد بشیر جمارانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .